رائے ونڈ (نامہ نگار) تحریک انصاف کے رہنماء چودھری آصف علی سندھو نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کا ہرقدم ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے اٹھ رہا ہے ،قوم کو ملک گیر تبدیلی کا بھرپور احساس ہورہا ہے ،وزیر اعظم عمران خان 100روزہ پلان کے تحت جامع حکمت عملی اپنا کر ملکی مسائل کا مستقل حل ڈھونڈنے کی پوری کوشش کررہے ہیں،جبکہ عوام کو نچلی سطح پر انصاف اور ریلیف پہنچانے کی غرض سے بلدیاتی نظام رائج کرنے کی تیاری عروج پر ہے ، ،انہوں نے کہا کہ ڈیم ملک کیلئے انتہائی ناگزیر ہیں ،عمران خان پاکستان کی مدینہ جیسی ریاست بناکر دم لیں گے ۔