رائے ونڈ (نامہ نگار) ایم این اے ملک محمد افضل کھوکھر نے کہا کہ احتجاج حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کیخلاف ہے ،جو عوام ہی کریں گے ،یہ کوئی سیاسی نہیں عوامی ایشوہے ،مسلم لیگ(ن) عوام کے مفاد کیساتھ کھڑی تھی اور کھڑے ہوگی ،انہوں نے کہا کہ عوام کیلئے اسمبلیوں میں آئے ہیں اور عوام کیلئے استعفے بھی دے سکتے ہیں ، اسمبلیوں سے تمام اپوزیشن کے اجتماعی استعفے کی تجویز زیر غور ہے ، تاہم اس حوالے سے فیصلہ مناسب وقت پر کریں گے ۔