پشاور(ممتاز بنگش )خیبر پختونخوا میں مسلم لیگ ن کی ہٹ دھرمی پی ڈی ایم کو لے ڈوبی جنرل نشست پر امیدوار کھڑا کرکے پی ڈی ایم میں شامل دوسری جماعتوں کو یکسر نظر انداز کیا اور انکے کھڑے کئے گئے امیدوار کو ووٹ نہیں دیا ٹیکنو کریٹ اور خاتون نشست پر پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے تمام اراکین نے اپنے امیدواروں کو ووٹ نہیں دیا جس کی وجہ سے ٹیکنو کریٹ پر پیپلز پارٹی اور خاتون نشست پر جماعت اسلامی کو شکست سامنا کرنا پڑا ،اقلیتی نشست پر اے این پی نے صرف اپنے امیدوار کو ووٹ دیا اقلیتی نشست پر جے یو آئی کے امیدوار کو 7ووٹ کم پڑے ضائع شدہ ووٹوں کی اکثریٹ پی ڈی ایم ووٹروں کی تھی ہر پارٹی کی جانب سے صرف اپنے امیدوار کی کامیابی کی کوشش نے پی ڈی ایم کو اضافی نشستوں پر ناکامی سے دوچار کیا ،جنرل نشست پر پی ٹی آئی نے دوسری ترجیح میں باپ کے امیدوار کا خیال نہیں رکھا جبکہ باپ نے مخصوص نشستوں کے علاوہ جنرل نشستوں پر بھی پی ٹی آئی کو اضافی ووٹ دلوائے ،انتخابات کے نتائج کے مطابق اگر حاصل کئے گئے ووٹوں کا جائزہ لیا جائے تو پی ڈی ایم معمولی کوشش سے ٹیکنو کریٹ اور خواتین کی ایک ایک نشست بھی جیت سکتی تھی مگر جنرل نشست پر پی ڈی ایم کی جانب سے منع کرنے کے باوجود ن لیگ نے عوامی نیشنل پارٹی اور جے یو آئی کے امیدوار کے ساتھ اپنا امیدوار کھڑا کردیا۔