لاہور(نامہ نگار،کامرس رپورٹر)صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کی زیر صدارت وزیر اعلیٰ آفس میں ٹاسک فورس برائے پرائس کنٹرول کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں کوویڈ 19کے تناظر میں اشیائے ضروریہ کی دستیابی اور مقررہ نرخوں پر فروخت یقینی بنانے کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرکاری نرخوں کی مسلسل خلاف ورزی کرنے والے سٹورزاور دْکانیں سیل کر دی جائیں گی۔