لاہور(سٹاف رپورٹر ) جمعیت علمائاسلام کے مرکزی و صوبائی رہنماؤں نے کہا ہے کہ دین اسلام اور پاکستان کے لئے آخری سانس تک لڑیں گے ، دینی اور ملکی سرحدات کی حفاظت کے لئے دین دار طبقہ چوکس ہے ،انڈیا نے حملہ کی غلطی کی تو جے یو آئی کے کارکن ،دینی مدارس کے طلبائسر پر کفن پہن کر مقابلہ کریں گے ،کشمیر پر بیانات دینا مسئلہ کا حل نہیں ہے ۔یہ باتیں انہوں نے وحدت روڈ پر جے یو آئی وختم نبوت رابطہ کمیٹی کے زیر اہتمام تحفظ ختم نبوت وکشمیر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔جس میں مولانا اسماعیل ،مولانا عزیز الرحمن ثانی ،احمد سلمان بلوچ ،حافظ غضنفر عزیز ،قاضی عبد الودود ،قاری معاویہ محمود مکی ،حافظ عبد الرحمن ،مفتی فاروق،حافظ طیب مدنی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ریلی کے شرکائسے خطاب کرتے ہوئے مولانا محمد امجد خان اورمولانا اسماعیل نے کہاکہ بھارت کے کردار پر عالمی ادارے خاموش ہیں لیکن انہیں خاموش تما شائی کا کردار اختیار کر نے کے بجائے معصوم کشمیر یوں کو ان کا حق دلائیں ۔ اجلاس میں آزادی مارچ کی تیاریوں کے حوالے سے مختلف کمیٹیاں بنائی گئیں، مالیاتی کمیٹی محمد افضل خان کی نگرانی اورعبد القدیر گجر کی سر براہی میں قائم کی گئی۔