لاہور (جنرل رپورٹر) صوبائی اسمبلی کی رکن اور چیئر پرسن سٹینڈنگ کمیٹی نارکوٹکس ایکسائیز اینڈ ٹیکسیشن سعدیہ سہیل رانا نے ڈرگ ایڈوائزری ٹریننگ حب کا دورہ کیا کنسلٹنٹ انسداد منشیات مہم سید ذوالفقار حسین نے طلبہ و طالبات کے ہیلتھ پروفائل کی تیاری تعلیمی اداروں میں منشیات کے خلاف چلائی جانے والی مہم سموک اینڈ ڈرگ فری کیمپس سٹرکوں باغوں پارکوں اور جیلوں میں منشیات کے عادی افراد کے بحالی کے انتظامات، کرسٹل میتھ اور دیگر حوالے سے آگاہ کیا۔اور بتایا کہ حکومتی اداروں کے ساتھ مل کر منشیات کے خلاف مہم کو مذید تیز کرنااور موثر پالیسی کی تشکیل میں ہمارا ادارہ بے بناہ کام کررہا ہے ایم پی اے سعدیہ سہیل رانا نے کہا کہ منشیات کے خلاف کام کرنے پر سید ذوالفقار حسین کی خدمات کی تعریف اور کہا وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزداد کی قیادت میں منشیات کے خاتمے کے لئے پر عزم ہیں والدین اساتذہ اور کمیونٹی لیڈروں کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔