لاہور ( اپنے سٹاف رپورٹر سے ) ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی رائو امتیاز احمد نے عہدہ کا چارج سنبھالنے کے فوراً بعد شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کیا اور صفائی انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس حوالے سے ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی نے ہربنس پورہ، چونگی امر سدہو، فیصل ٹاوُن،انفنٹری روڈ، کوئنز روڈ،جین مندر چوک اور ساندہ سمیت میٹرو بس سروس کے روٹس اور پلیٹ فارمز پر بھی صفائی انتظامات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر جی ایم آپریشن سہیل انور ملک اور دیگر افسران بھی ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی کے ہمراہ تھے ۔مزید براں ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے گزشتہ رات شہر میں جاری مکینیکل واشنگ اور سویپنگ آپریشن کا بھی جائزہ لیا ۔ وزٹ کے دوران ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی نے شہریوں کی موقع پر شکایات سنی ، انکے فوری ازالے اور صفائی انتظامات کو ہر حال میں مزید بہتر بنانے کی ہدایت جاری کیں۔ اس حوالے سے انکا کہنا تھا کہ شہریوں کو صفائی کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے محکمہ سر گرم عمل ہے ۔ ورکرز سمیت تمام انتظامیہ ہمہ وقت شہریوں کی خدمت کیلئے حاضر رہیں گے اور ان کی خدمت اور صفائی سے متعلق شکایات کے فوری ازالے کیلئے شہریوں کی انتظامیہ تک رسائی کو مزید آسان اور موثر بنا یا جائے گا۔مزید براں انکا کہنا تھا کہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول دینے کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کا ر لایا جائے گااورشہر میں صفائی کی ناقص صورتحال کو کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔