کابل ( سپورٹس ڈیسک)افغانستان کے لیگ سپنر راشد خان نے اپنی شادی کے منصوبوں کے بارے میں انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ وہ تبھی شادی کریں گے اگر افغانستان ورلڈ کپ جیت جائے ۔ 21 سالہ راشد خان نے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ افغانستان کے کرکٹ ورلڈ کپ جیتنے کے بعد میں شادی کر لوں گا۔واضح رہے کہ افغانستان نے 2019ء کے کرکٹ ورلڈ کپ میں تمام نو میچز ہارے تھے ۔