لاہور(سپورٹس رپورٹر)محکمہ سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب کے زیراہتمام منگل کے روز ہارس اینڈ کیٹل شو سپورٹس ایونٹس کا باقاعدہ آغاز ہوگیا،ہاکی ایونٹ نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں شروع ہوگیاہے ، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب جاوید چوہان افتتاحی میچ کے مہمان خصوصی تھے ، ہاکی کے پہلے میچ میں پنجاب نے سندھ کو 6-1سے ہرادیا۔دوسرے ہاکی میچ میں خیبر پختونخوا کی ٹیم نے گلگت بلتستان کی ٹیم کو 7-2سے ہرایا۔ ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب جاوید چوہان نے میچ بھی دیکھے ، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ ہارس اینڈ کیٹل شو میں تمام صوبوں کی خوشبو شامل ہے جس سے بھائی چارے کو فروغ ملے گا۔