لاہور(نیوز رپورٹر) اینٹی کرپشن لاہور ریجن اے نے قبضہ مافیا کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ہربنس پورہ میں 2کروڑ روپے مالیت کی کمرشل اراضی واگزار کروا لی جبکہ برکت ٹائون میں واقع صوبائی حکومت کی گیارہ مرلہ اراضی پر قبضہ کی کوشش ناکام بنا دی۔ناجائز قابضین سرکاری اراضی پر چار دیواری کر رہے تھے ۔اینٹی کرپشن نے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مشترکہ کاروائی کی۔ آپریشن ڈپٹی ڈائریکٹر کاشف جلیل اور اسٹنٹ کمشنر شالیمار محمد مرتضی کی نگرانی میں کیا گیا۔ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن لاہور احمر کیفی نے کہا کہ لینڈ مافیا کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کر رہے ہیں۔اینٹی کرپشن ساہیوال نے پاکپتن میں قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن جاری رکھا اورمختلف دیہات میں کاروائی کر کے 221 کنال 7مرلے سرکاری اراضی واگزار کروا لی،واگزار کروائی گئی زمین کی مالیت 4 کروڑ 18لاکھ 54ہزار روپے ہے ۔