ما سکو ،تہران (آن لائن) روس نے ایران کی تیل و گیس کی صنعت میں 50 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا فیصلہ کر لیا ہے ۔روسی خبر رساں ادارے کے مطابق روس کی توانائی کی بڑی کمپنیوں اور ایرانی وزارت تیل کے درمیان اربوں ڈالر مالیت کے معاہدوں پر بات چت جاری ہے ۔ماسکو اور تہران دوطرفہ اقتصادی تعاون بڑھا رہے ہیں اور روس،ایران میں توانائی کے شعبے میں اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے ۔ واضح رہے کہ ایران کے عالمی معاملات کے سینئر مشیر علی اکبر ولایتی نے گزشتہ ہفتے ماسکو میں صدر ولادیمیر پو ٹن سے ملاقات کی تھی،جس میں دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کے ساتھ ساتھ علاقائی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا تھا ۔ سرما یہ کاری