مانچسٹر (سپورٹس ڈیسک)فٹبال چیمپئنز لیگ میں گروپ ایف کی ٹاپ ٹیم مانچسٹر سٹی نے شیلکے کے خلاف بمشکل فتح حاصل کی، آخری منٹ کے گول نے جتوایا۔ سپر سٹار کرسٹیانو رونالڈو کی ٹیم یوونٹس کو اتھلیٹکو میڈرڈ نے دو صفر کی شکست سے دوچار کر دیا۔فٹبال چیمپئنز کے چیمپئن کے لیے تگڑے مقابلے جاری، گروپ ایف کے دوسرے میچ میں اتھلیٹکو میڈرڈ اور کرسٹیانو رونالڈو کی ٹیم یووینٹس کا آمنا سامنا، پہلے ہاف تک کوئی گول نہ ہوا، رونالڈو کے پرستار مایوسی کا شکار رہے ۔ اٹھہترویں اور پھر تیراسویں منٹ گول کر کے دو صفر کی جیت سمیٹ لی۔ جوشیلے بھڑکیلے میچز سے کھلاڑی ہی نہیں تماشائی بھی محظوظ ہوئے ۔