لاہور(نیوز رپورٹر) ڈائریکٹر جزل ا ینٹی کرپشن پنجاب مطہر نیاز رانا نے اینٹی کرپشن کی ڈائریکٹرز کانفرنس کل طلب کر لی ہے جس میں پنجاب بھر سے ڈائریکٹرز شرکت کریں گے ، ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر کانفرنس میں کرپشن کے میگا سکینڈل سمیت زیر التوا انکوائریوں اور مقدمات کا جائزہ لیا جائے گا علاوہ ازیں کرپشن کے دیگر کیسوں پر ہونے والی پیش رفت کے متعلق ڈائریکٹر جزل اینٹی کرپشن کو آگاہ کیا جائے گا اسی طرح اینٹی کرپشن کے اشتہاری ملزمان اور درج ہونے والے مقدمات کی تفصیل پیش کی جائے گئی ، ذرائع کے مطابق ڈائریکٹرز کانفرنس میں ریجنل افسران کو ٹاسک بھی دیا جائے گا۔