لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )بچوں کی ٹافیاں، کینڈیز ایکسپائر مال سے تیاری کی کوشش ناکام، 1820 کلوخام مال پکڑا گیا،پنجاب فوڈ اتھارٹی کا شالیمار ٹاؤن میں کینڈیز یونٹ پر چھاپہ،زائدالمیعاد پاؤڈر،کیمیکلز اور کھلے رنگوں سے کینڈیز تیار کرنے پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ کا کہنا تھا کہ گندا آئل،فنگس اور حشرات زدہ آٹے کا بھی استعمال کیا جا رہا تھاقوانین کے خلاف خام مال اور تیار پروڈکٹس کا کھلا بغیر ڈھانپے زمین پر رکھا پایا گیا۔زنگ آلود مشینری کا استعمال اور صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات پائے گئے ۔اشیاء خورونوش کی تیاری میں ممنوعہ اورزائدالمیعاد خام مال کا استعمال سنگین جرم ہے ۔خوراک کا کاروبار پنجاب فوڈ اتھارٹی کے وضع کردہ قوانین کے مطابق ہی کیا جا سکتا ہے ۔بچوں کیلئے تیار کی جانے والی کینڈیز، سنیکس میں ناقص اجزاء کے استعمال پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔اپنے اردگرد کڑی نظر رکھیں، گلی محلوں میں خوراک تیار کرنے والے یونٹس کی اطلاع دیں۔وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت کے مطابق عوام تک پہنچنے والی خوراک کے معیار میں کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔