رائے ونڈ (نامہ نگار) مسلم لیگی رہنما میاں آصف شہزادنے کہا کہ فی الحال یہی طے پارہا ہے کہ دھرنا نہیں مارچ ہو گا، جس کی مدت زیادہ نہیں ہو گی،انہوں نے کہا کہ مولانافضل الرحمان نے 27 اکتوبر سے حکومت کیخلاف اسلام آباد کی جانب مارچ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے ،انہوں نے کہا کہ آزادی مارچ روکنے پر کوئی ڈیل یا سمجھوتہ نہیں ہو گا اور نا ہی وزیراعظم کے استعفے کے مطالبے سے پیچھے ہٹیں گے ۔انہوں نے کہا کہ گرفتاری یا نظر بندی کا کوئی خوف نہیں اور اگر ہماری مرکزی قیادت کو گرفتار کیا گیا تو جوابی پلان بھی تیار ہے ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کے علاوہ پیپلز پارٹی اور اے این پی سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں کی بھرپور حمایت حاصل ہے ۔