لاہور(اپنے رپورٹر سے )پنجاب حکومت نے زرعی اراضی پر وئیر ہاؤس بنانے کی اجازت دینے کی تجویز منظور کر لی ۔ محکمہ بلدیات کی جانب سے ملک میں کاروبار کا رجحان بڑھانے کے لئے مذکورہ بالا تجویز بھجوائی گئی تھی۔ اس سے قبل صنعتی علاقوں میں ہی گودام بنانے کی اجازت تھی۔ گودام بنانے کے لئے بلدیا تی حکومت سے 21 روز میں لائسنس بنوایا جائے گا۔