لاہور( جنر ل رپورٹر) ڈسٹرکٹ ہیلتھ ایڈوائزری باڈی کے چیئرپرسن اور ممبران کی تقرری کر دی گئی ،ڈاکٹر زرقا سہروردی تیمور ڈسٹرکٹ ہیلتھ ایڈوائزری باڈی کی چیئرپرسن تعینات، ڈاکٹر ذیشان، ڈاکٹر عامر سلطان، ارشد، حسیب خان، رانا شہزاد سہیل، گروپ کیپٹن( ر)تجامل بیگ، یونس اور صادق مجید ڈسٹرکٹ ہیلتھ ایڈوائزری باڈی کے ممبران میں شامل ہیں، ہیلتھ ایڈوائزری باڈی متعلقہ ضلع میں طبی سہولیات اور ہسپتالوں کے انفراسٹرکچر کا جائزہ لے گی، ایڈوائزری باڈی عوامی شکایات اور ان کے ازالہ کیلئے تجاویز دے گی، ایڈوائزری باڈی صحت انصاف کارڈز کی تقسیم اور شفافیت کا جائزہ لے گی، کمیونٹی کی شرکت کی حوصلہ افزائی کی جائے گی، صحت سے متعلقہ کونسلوں سے رابطہ اور سہولیات کی فراہمی میں معاونت کی جائے گی، ہسپتالوں میں ادویات کی فراہمی اور دیگر امور کی نگرانی کی جائے گی،ہر ماہ کی 10 تاریخ کو ایڈوائزری باڈی صوبائی وزیر صحت کے معاون کو رپورٹ پیش کرے گی۔