لاہور(جنرل رپورٹر)سروسز ہسپتال میں سکیورٹی کے ناقص انتظامات اور لیڈی ڈاکٹرز ہاسٹل میں وارداتوں میں اضافہ ہو گیا ۔مناسب ہاسٹل بلڈنگ اور سکیورٹی عملہ نہ ہونے کے باعث آئے روز پرائیویٹ حضرات ہاسٹل میں داخل ہو کر وارداتیں کرنے لگے ۔ایک ہی مہینے میں 3 بڑے واقعات رونماہو چکے ہیں ۔ڈاکٹر داراب شجاع صدر وائی ڈی اے سروسز ہسپتال لاہور نے کہا کہ انتظامیہ کی غفلت سے کسی ایک ملزم کو بھی کیفر کردار تک نہ پہچایا جا سکا۔ انتظامیہ نے ملزموں سے ساز باز کر کے انہیں قانونی معاونت دے دی اور لیگل فورم پر مکمل سپورٹ کیا۔