لاہور(نمائندہ خصوصی سے )سرکاری اداروں میں معذور افراد کی بھرتیوں کے سست روی کے شکار پراسس پر صوبائی حکومت نے تشویش کرتے ہوئے اداروں سے تفصیلات طلب کر لیں جو ایک پرفارمہ کی صورت میں فراہم کی جائیں گی۔ذرائع کے مطابق چیف سیکرٹری پنجاب یوسف نسیم کھوکھر کیہدایت پر صوبائی انتظامی سیکرٹریز کو بھجوائے گئے مراسلہ میں قرار دیا گیا ہے کہ صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کی ہدایات کی روشنی میں تمام سرکاری ادارے ماہانہ بنیادو ں پر سرکاری اداروں میں معذور افراد کی بھرتیوں کے حوالے سے معاملات کا جائزہ لیا جانا ضروری ہے ۔29 دسمبر2018 تک پنجاب کے مختلف محکموں میں معذور افراد کی 3ہزار7سو56 اسامیاں خالی تھیں جن کو مشتہر کیا گیا اور جولائی 2019 تک ان میں سے 1118اسامیاں پر کی جا چکی تھیں جبکہ 2500 کے قریب خالی تھیں۔