ملتان( نمائندہ خصوصی) سرکاری سکولوں میں اساتذہ کے موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی لگادی گئی۔ مراسلے میں کہاگیا ہے کہ سکولوں میں اساتذہ موبائل فون پر مصروف رہتے ہیں جس کی وجہ سے بچوں کی تعلیم کا حرج ہوتا ہے اس لئے ہدایت کی جاتی ہے کہ کلاس رومز میں موبائل فون استعمال نہ کیاجائے ، ایمرجنسی کی صورت میں سٹاف روم میں جاکر مختصر بات کی جائے ۔