سندر (نمائندہ 92 نیوز ) معروف صنعتی ذون سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں فیکٹریوں کے اندر اور باہر خود ساختہ ڈھابوں پر گلی سڑی سبزیوں اور ناقص پکوان تیار کیا جانے لگا جب کہ برتنوں کی صفائی کے علاقہ ڈھابوں کے اندر بھی صفائی کے مناسب انتظام نہ ہونے کے باعث صنعتی ورکرز معوذی بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے اور دوسری جانب فورڈ ڈیپارٹمنٹ کی کاروائیاں صرف کاغذی کارروائیوں تک محدود ہو کر رہ گئی ہیں جبکہ فیکٹریوں کے سامنے اور اندرڈھابے منشیات فروشوں کی محفوظ پناہ گاہیں بن چکی ہیں اس حوالے سے سندر اسٹیٹ بورڈ آف مینجمنٹ انتظامیہ نے اپنا موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے سندر اسٹیٹ میں منشیات فروشوں اور کود ساختہ ڈھابوں کے خلاف آپریشن جاری کر رکھا ہے کیونکہ سندر اسٹیٹ کے اندر ڈھابوں کی اجازت نہیں ہے اس کے علاوہ اگر کوئی محکمہ ان کے خلاف کارروائی عمل میں لاتا ہے تو سندر اسٹیٹ انتظامیہ ان کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی ہمارا مقصد ورکرز کو صحت مند ماحول فراہم کرنا ہے ۔