کولمبو، سڈنی( سپورٹس ڈیسک)سابق سری لنکن کپتان کمار سنگاکارا اور آسٹریلوی کرکٹر گلین میکس ویل بھی ازخود تنہائی کرنیوالوں میں شامل ہوگئے ہیں۔ایم سی سی کے صدر اور سابق سری لنکن کپتان کمار سنگاکارا نے واضح کیا ہے کہ ان میں کرونا وائرس کی کوئی علامات نہیں پائی جاتیں، قرنطینہ کیلئے حکومتی ہدایات پر عمل کر رہا ہوں، یہ رویہ ہم سب کو اپنانے کی ضرورت ہے ۔ دوسری جانب آسٹریلوی کرکٹر گلین میگس ویل نے از خود تنہائی اختیار کرلی ہے ، جارح مزاج بلے باز کے نزدیک ایک دوسرے کی مدد کرنے کیلئے خود تنہائی اختیار کر لیں، گلین میکس ویل کا کہنا ہے کہ لاعلمی کی وجہ سے ہم اپنے پیاروں کو مرنے نہیں دے سکتے ۔