لاہور(جنرل رپورٹر) پاکستان سوسائٹی آف انٹرنل میڈیسن کے زیراہتمام کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی کاانعقاد کیا گیا ۔ریلی میں پاکستان انٹرنل میڈیسن کے صدر پروفیسر جاویداکرم، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر صومیہ اقتدار سمیت دیگر قیادت اور دیگر کی شرکت کی ۔کشمیر ریلی میں پاکستان فیملی فزیشنز کے صدر ڈاکٹر طارق میاں کی بھی شرکت ریلی لبرٹی چوک سے شروع ہوکر حسین چوک پر اختتام پزیر ہوئی شرکاء نے کشمیریوں سے اظہاریکجہتی والے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے ۔کشمیربنے گاپاکستان کے نعرے بھی لگائے گئے ۔، صدر پی ایس آئی ایم پروفیسر جاوید اکرم نے کہا کہ پاکستان سوسائٹی آف انٹرنل میڈیسن کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے اپنا کردار کررہی ہے ۔مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں پر ظلم وبربریت جارہی ہے ۔76دنوں سے بھارت نے مقبوضہ کشمیری میں کرفیو لگارکھاہے ۔ڈاکٹرز کاوفد لیکر مقبوضہ کشمیر میں زخمیوں کے علاج کیلئے نکلے تھے بدقسمتی سے کامیابی نہیں ملی۔