لاہور(سٹاف رپورٹر)سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ نیشنل ایجنڈا کی تیاری کے لئے پارلیمنٹ میں گریٹ ڈیبیٹ کروائی جائے ۔ نئی حکومت پرانی حکومت کی غلطیوں سے سبق سیکھے ۔ ڈیمز کی مخالفت کو سنگین ترین جرم قرار دیا جائے ۔ وزیراعظم ہاؤس کو یونیورسٹی بنانے کا فیصلہ خوش آئند ہے ۔ سول ملٹری تعلقات کا خوشگوار آغاز روشن مستقبل کی نوید بنے گا ۔ بیوروکریسی ملک و قوم کی خادم بن جائے تو سارے مسئلے حل ہو جائیں ۔ بڑے بڑے کمشنر ہاؤسز اور ڈی سی ہاؤسز کو نیلام کیا جائے ۔ سرکاری گاڑیوں کا ذاتی استعمال روکا جائے ۔ حکومت کشمیر کمیٹی کو فعال بنائے ۔ مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لئے سفارتی وفود بیرون ملک بھیجے جائیں ۔