لاہور (سپورٹس ڈیسک)پرتگال میں منعقد ہونیوالے پہلے سوکا ورلڈ کپ فٹبال میں شرکت کیلئے قومی سوکا فٹبال ٹیم 21ستمبر کوکرچی سے روانہ ہو گی۔ انٹرنیشنل سوکا فیڈریشن کے نائب صدر شاہ زیب ٹرنک والا نے فٹبال شائقین کو جلد ایک بڑی خوشخبری دینے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اپنی نوعیت کے پہلے ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی شرکت سے دنیا میں پاکستان کا مثبت امیج اجاگر ہوگا ۔ تفصیلات کے مطابق شارٹ فارمیٹ کے تحت پرتگال کے شہر لزبن میں منعقدہونیوالے ورلڈ کپ میں دنیا بھر سے 32ممالک کی ٹیمیں ایکشن میں دکھائی دے گی۔