لاہور (پ ر )ایف پی 2020 کے لئے کنٹری اینگجمنٹ ورکنگ گروپ (سی ای ڈبلیو جی) کے تیسرے سہ ماہی اجلاس کا انعقاد نجی ہوٹل میں ہوا۔ اس اجلاس میں چاروں صوبوں کے علاوہ گلگت بلتستان اور آزادکشمیر کے سیکرٹری بہبود آبادی اور سیکرٹری صحت کے نمائندگان، دیگر حکومتی عہدیداران ،مختلف ملکی و غیر ملکی اسٹیک ہولڈرز بشمول ڈبلیو ایچ او،یو این ایف پی اے ، ڈی ایف آئی ڈی، یو این -ڈبلیو ایف پی، این ایچ ایس آر اینڈ سی، سمیت ملک بھر سے دیگر اہم تنظیموں کے سربراہان اور نمائندگان نے بھی شرکت کی ۔ کنٹری اینگجمنٹ ورکنگ گروپ (سی ای ڈبلیو جی) نے دوسری سہ ماہی کے دوران عملی اقدامات کی روشنی میں حاصل ہونے والے نتائج اور سی سی آئی کے لئے پاپولیشن ایکشن پلان پر پیشرفت کا جائزہ لیا۔پری میریٹل کونسلنگ(شادی سے قبل جوڑے کے بہتر مستقبل کیلئے مشاورت کا عمل ) سے متعلق ایران مشن کی تفصیلات سے شرکاء کو آگاہ کیاگیا ۔ سی ای ڈبلیو جی نے مستقبل میں مل کر کام کرنے کا عزم کیا۔ خواتین اور نوعمر لڑکیوں کو جدید مانع حمل ادویات کے استعمال کرنے اور بچوں کی مناسب پیدائش، صحت مند زندگی گزارنے اور معاشرے کی ترقی میں مساوی حصہ لینے کیلئے مثبت کردار ادا کرنے کیلئے زور دیا گیا ۔