لاہور(نامہ نگار) محکمہ بجلی واپڈا کے کارکنوں نے آج آل پاکستان واپڈا ہائیڈروالیکٹرک ورکرزیونین سی بی اے کے زیراہتمام منعقدہ مظاہرہ میں سینکڑوں کی تعداد میں محکمہ بجلی کے نوجوان کارکنوں نے قومی بجلی گھر تھرمل پاور ہاؤسز کو بند کرنے کی بجائے انہیں دوبارہ چلانے ، محکمہ بجلی میں جلد خالی اسامیوں کو پْر کرنے ، ملازمین کو فالتو قرار دینے کی بجائے انہیں ملازمت پر بحال رکھنے ، پاکستان سٹیل ملز کو پیشہ وارانہ اہل انتظامیہ تعینات کرکے چلانے اور محکمہ بجلی کے سالہا سال کے ڈیلی لیبر ملازمین کو مستقل قرار دینے اور ضروریات زندگی کی اشیاء کی قیمتوں میں دن بدن اضافہ اور ملک میں غربت اور بے روزگاری دور کرنے کے مطالبات کے حق میں مظاہرہ کیا -مظاہرہ سے خورشیداحمد جنرل سیکرٹری، عبدالطیف نظامانی صدر، اْسامہ طارق ایڈیشنل جنرل سیکرٹری، ذوالقرنین شاہ، رضوان منیر، ثاقب زیب،رانا عبدالشکور، نوید ڈوگر، نوشیر خان،حسن منیر بھٹی ودیگر نمائندگان یونین نے خطاب کیا