ریاض (این این آئی)سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا ریاض کے کنگ فیصل سپیشلسٹ ہسپتال اینڈ ریسرچ سینٹر میں کامیاب آپریشن ہوا ہے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق انہیں اپنڈیسائٹس کے علاج کے لیے ہسپتال میں داخل کیا گیا تھااور ان کی لیپروسکوپک سرجری کامیاب رہی ۔ایوان شاہی سے جاری بیان میں کہا گیا ولی عہد کامیاب سرجری کے بعد کنگ فیصل سپیشلسٹ ہسپتال سے خیریت کے ساتھ روانہ ہوگئے ۔