لاہور(نامہ نگار)سی ٹی او لاہور کیپٹن (ر) سید حماد عابد نے لاک ڈاؤن انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے متعدد شاہراہوں اور ٹریفک سیکٹرز کا وزٹ کیا۔وزٹ کے دوران سی ٹی او نینیوائیرپورٹ، کینٹ، مال ون سمیت متعدد ٹریفک سیکٹرز کا وزٹ کیا۔ سی ٹی او نے نیو ائیرپورٹ، برکی روڈ، مال روڈ، کینال روڈ، جیل روڈ پر ناکہ جات پر ٹریفک وارڈنز کو بریف کیا اور ڈبل سواری، رکشوں اور گاڑی میں دو سے زائد سوار افراد کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی۔انہو ں نے وارڈنز کو ہدایت کی کہ لاک ڈاؤن سے مستثنیٰ افراد کو نہ روکا جائے ۔