لاہور(خبرنگارخصوصی) امام بارہ شیخ دولت علی خلیفہ کاشانہ رضا شاد باغ میں آج مجلس عزا کے اختتام پر شبیہ ذوالجناح برآمد ہوگی ،گزشتہ روز انتظامات کے حوالے سے ایک اجلاس منعقد ہواجس میں علامہ مشتاق جعفری ، سید شبیر حسین نقوی، ڈی ایس پی زکریا یوسف، ا یس ایچ او تھانہ شاد باغ خالد اعوان ،شیخ قاسم خلیفہ ،جعفرعلی شاہ، صفدرعلی زیدی اور دیگر نے شرکت کی۔