لاہور(سپورٹس رپورٹر) صوبائی وزیر کھیل وامور نوجوانان رائے تیمورخان بھٹی نے بدھ کے روز نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ورلڈچیمپئن ریسلرانعام بٹ کو شاندار کارکردگی پر 10لاکھ روپے کا انعامی چیک دیاہے ۔ صوبائی وزیر کھیل وامور نوجوانان رائے تیمورخان بھٹی نے انعام دینے کی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انعام بٹ نے 2021ء میں اٹلی اور یونان میں ہونیوالی بیچ ریسلنگ ورلڈ سیریز میں 2گولڈ میڈل جیتے ، انعام بٹ پاکستان کا سپوت ہے ،نوجوان ریسلرنے دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا ہے ، پوری قوم کو انعام بٹ پر فخر ہے ، انعام بٹ کی کامیابی نوجوان ریسلر ز کیلئے بہترین مثال ہے ، انہوں نے مزید کہا ہے کہ محکمہ سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب نے کھلاڑیوں کی ہمیشہ حوصلہ افزائی کی ہے ۔