لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائی کورٹ میں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو پبلک اکانٹس کمیٹی کا چیئرمین بنانے کے اقدام کو چیلنج کردیا گیا،اس سلسلے میں دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ شہباز شریف پر کرپشن کے الزامات ہیں، اس لئے انہیں چیئرمین پی اے سی بنانے کا اقدام کالعدم قرار دیا جائے ۔ درخواست گزار اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر درخواست میں وفاقی حکومت اور سپیکر قومی اسمبلی کو فریق بنایا گیا ہے ۔علاوہ ازیں ہائیکورٹ نے مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی خواجہ سعد رفیق کے جسمانی ریمانڈ کے دوران پروڈکشن آرڈر اجراء کے خلاف درخواست پر وفاقی حکومت اور سپیکر قومی اسمبلی کو نوٹس جاری کر دیئے ۔وکیل نے بتایا کہ سعد رفیق نے نیب اور ملکی اداروں کو تنقید کا نشانہ بنایا۔