مکرمی !ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کیلئے شجر کاری وقت کی اہم ضرورت ہے موسمی تبدیلیوں کی وجہ سے سیلاب جیسی آفات میں اضافہ ہو رہا ہے جس سے لاکھوں افراد شدید متاثر ہو رہے ہیں ان کے گھر اور مال مویشی سیلاب کی نظر ہونے کے ساتھ فصلوں کو بھی شدید نقصان پہنچ رہا ہے جس سے ملک کو بھی اربوں ڈالرز کا نقصان اٹھانا پڑتا ہے ۔ فیکٹریوں،کارخانوں اور گاڑیوں سے نکلنے والا دھواں نہ صرف ماحول بلکہ انسان اور جانوروں کے لئے بھی انتہائی مضر ہے جس پر قابو پانے کیلئے فوری اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ۔ گلوبل وارمنگ کی وجہ سے پوری دنیا شدید خطرات لاحق ہیں۔ پاکستان ماحولیاتی آلودگی سے متاثر ہونے والا10واں ملک ہے جو موسمی تبدیلیوں کی وجہ سیلاب اور زلذلے کا شکار ہو چکا ہے ۔ ایک درخت تقریباََ7افراد کو آکسیجن فراہم کرنے کا ذریعہ ہے اس لئے ہمیں زیادہ سے زیادہ شجرکاری مہم میں حصہ لینا چاہئے تا کہ ملک کو ماحولیاتی آلودگی سے بچانے میں مدد مل سکے ۔پاکستانی نوجوان شجر کاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیںکیونکہ ہمارے ملک کی 76فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے جو کسی بھی ملک کی آبادی سے کہیں زیادہ ہے ہر پاکستانی حصے کا ایک درخت ضرور لگائے کیونکہ یہ سنت رسولﷺ اور صدقہ جاریہ بھی ہے جو روز محشر ہماری مغفرت کا بھی ذریعہ بنے گا پاکستان ہے تو ہم ہیں اس کی ترقی اور خوشحالی کیلئے سب کو ملکر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ (ریحان ہاشمی، کراچی)