فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری محمد اعجاز چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی غریب مزدور کسان ‘ہاری اور نچلے طبقے کی نمائندہ جماعت ہے جس کی بنیاد 1967 میں رکھی اور استحصال کا شکا عوام کو اپنا حق ما نگنے کا حوصلہ دیا ۔ وہ تحصیل صدر میاں عثمان حفیظ کی رہائش گاہ پر پیپلزپارٹی کے 51 یوم تاسیں کے سلسلے میں تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔ اس موقع پر رانا محسن ، طاہر شیخ عابد کھرل و دیگر بھی موجود تھے ۔ تقریب کے اختتام پر ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعا اور پارٹی کے شہید قائدین اور کا ر کنوں کی بخشش و مغفرت کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی ۔