لاہور(اپنے رپورٹر سے )میٹرو پولیٹن کارپوریشن لاہور کے زیر انتظام شہر میں 99میں سے 25واٹر فلٹریشن پلانٹس خراب ہونے کے باعث شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے ۔ ذرائع کے مطابق کارپوریشن کی جانب سے پنجاب حکومت کو دی گئی پریزینٹیشن میں 25 پلانٹ خراب ہونے کا انکشاف ہوا، جس کی مرمت کے لئے ہدایات جاری کی گئی ہیں۔