لاہور(سپیشل رپورٹر) صوبائی دارالحکومت میں پابندی کے باوجود موٹر سائیکلوں پرریسوں اور ون ویلنگ کرنے والے منچلے نوجوانوں نے جان لیوا کھیل کا سلسلہ جاری رکھا۔ سارا دن پولیس اور ویلروں میں آنکھ مچولی ہوتی رہی۔ پولیس اس خونی کھیل پر قابو پانے میں ناکام دکھائی دیتی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق برکی روڈ، ڈیفنس روڈ، ماڈل ٹائون لنک روڈ، گلبرگ مین بلیو وارڈ روڈ، مغل پورہ روڈ، شاہدرہ روڈ، شوکت روڈ جوہر ٹاؤن، وحدت روڈ، فیروز پور روڈ،رائے ونڈ روڈ، ملتان روڈ، بند روڈ،ٹھوکر نیاز بیگ سے جلو موڑ تک کینال روڈپر درجنوں موٹر سائیکل سوار نوجوان ٹولیوں کی صورت میں ریسں اور ون ویلنگ کرتے رہے ۔ نوجوانوں کے والدین کو بھی چاہئے کہ وہ انھیں سمجھائیں اور خونی کھیل کھیلنے سے روکیں۔