لاہور(سپیشل رپورٹر) صوبائی دارالحکومت میں چوری وڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے ، طلائی زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا گیا۔تفصیل کے مطابق ہربنس پورہ میں ڈاکوؤں نے اکرم کے گھر میں اہلخانہ کویرغمال بنا کر5لاکھ 30ہزار ، زیورات اور دیگر سامان، جوہر ٹاون میں ڈاکوئوں نے رزاق کے گھر میں 5لاکھ ، زیورات اور دیگر سامان،وحدت کالونی میں ڈاکوؤں نے حافظ ماجد اور اس کی فیملی سے 3لاکھ90ہزار،زیورات اور یگر سامان،ڈیفنس سی میں ڈاکوؤں وقاص اوراسکی فیملی سے 2لاکھ 45ہزار ،زیورات اور یگر سامان، کاہنہ میں ڈاکوؤں نے اسد اوراسکی فیملی سے 1لاکھ60ہزار،زیورات اور یگر سامان،گرین ٹاون میں ڈاکوؤں نے پرویز اوراسکی فیملی سے 80ہزار،زیورات اور یگر سامان، اسلام پورہ میں ڈاکوئوں نے عمار سے 45ہزار اور موبائل فون،ملت پارک میں ڈاکوئوں نے حسن علی سے 30ہزار نقدی اور موبائل فون،ہنجروال میں اکوئوں نے واحد بٹ سے 20ہزار نقدی اور موبائل فون،لاری اڈامیں ڈاکوئوں نے معروف راشد سے 15ہزار، موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا۔ مانگا منڈی میں لیاقت اور جنوبی چھاونی میں عاطف کی گاڑیاں جبکہ داتا دربار میں الیاس ،سمن آباد میں ایوب اور ٹاون شپ میں ناصر کی موٹر سائیکلیں چوری ہوگئیں۔