پشاور (92نیوز) شہید ایس پی طاہر داوڑ کے بیٹے امجد طاہر نے ایک بار پھر عالمی تحقیقاتی کمیشن کے قیام کا مطالبہ کردیا،امجد طاہر کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے پارلیمانی کمیٹی کے اعلان کو تین ماہ گزر گئے ہیں جس پر عمل درآمد نہیں ہوسکا ہے ، امجد طاہر کا کہنا تھا کہ حکومت پارلیمانی کمیٹی کے وعدے سے مکر گئی جس پر اب عالمی کمیشن کا مطالبہ کررہے ہیں، امجد طاہر نے کہا کہ یہ طے تھا کہ پارلیمانی کمیشن نہ بنا تو عالمی کمیشن کا مطالبہ کر سکتے ہیں ۔