لاہور (اپنے رپورٹر سے ) کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان نے شہر کے میگا پراجیکٹ شیرانوالہ فلائی اوور کا اہم دورہ کیا اور پراجیکٹ پر ترقیاتی رفتار، پیشرفت اور تکمیلی ہدف کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو سرکلر روڈ پر عرصے سے ٹریفک اور سیوریج کے سنگین مسائل کا سامنا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پراجیکٹ ڈائریکٹر کی بریفنگ کے مطابق بہترین پلاننگ اور روزانہ کے ٹارگٹ حاصل کرنے سے شیرانوالہ پراجیکٹ کو 15فروری تک مکمل کر لیں گے جبکہ شیرانوالہ میگا پراجیکٹ کی ڈیڈلائن 18مارچ 2022مقرر ہے ۔ فلائی اوور پر 57فیصد تعمیراتی کام مکمل ہوچکا ہے ۔ ایک کلومیٹر طویل شیرانوالہ فلائی اوور کی تعمیر لاہور کی ترقی میں اہم کردار ادا کریگا۔ شیرنوالہ فلائی اوور کی تعمیر سے روزانہ تقریباً ایک لاکھ تیس ہزار گاڑیوں کیلئے ٹریفک سہولت ہوگی ۔ کمشنر لاہور نے شیرانوالہ فلائی اوور کی ترقیاتی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا۔ کمشنر لاہور کو دورے کے دوران بریفنگ بھی دی گئی۔کمشنر لاہور نے ترقیاتی کاموں کا بھی جائزہ لیا۔