لاہور(نامہ نگار) پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہو گئے ،مذاکرات میں ڈی سی صالحہ سعید نے کہا کہ ٹریفک رولز کے تحت سڑکوں پر پیلی لائن لگانے اور گاڑی کو لائن میں کھڑا کیا جائے گاجبکہ ییلو لائن کی حدود سے باہر کھڑی ہونے والی گاڑی کا موقع پر چلان کئے جائیں۔معلوم ہوا ہے کہ وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب جہانزیب کھچی کے احکامات پر میٹنگ کی گئی ہے ۔ ڈی سی لاہور نے ائندہ لائحہ عمل کے لئے چھ رکنی کمیٹی بنا دی ہے ۔