لاہور(اپنے رپورٹر سے ) پی ایچ اے کے ڈائریکٹر ہارٹی کلچر زون تھری طاہر اعجاز کو ڈائریکٹر او اینڈ ایم کا اضافی چارج بھی دیا گیا۔ چارج ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل نادیہ فاروقی سے واپس لیا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق طاہر اعجاز پر بو گس بھرتیوں سے متعلق کیس کی انکوائری نیب اور اینٹی کرپشن میں زیر التوا ہے ۔