مکرمی!ملکی حالات دیکھ کر یوں محسوس ہوتا ہے کہ پاکستان چلانے کے لئے کسی نظام،اصول یا آئین کے مطابق نہیں بلکہ اللہ کے سہارے اور ایک ہی اصول کے مطابق چل رہا ہے یہ ایک سہارہ اور ایک اصول گویا عوام کی ٹیکسز کی مدمیں لوٹ مارہے اور یہ سلسلہ اس وقت تک چلتا رہے گا جب تک ذہنی غلامانہ سوچ کے متحمل عوام اپنے آئینی و قانونی حق کے لئے اپنے آپ کو تیار نہیں کریں گے۔یہ تیاری ایسے ہو جیسے روزانہ کی بنیاد پر کوئی بچہ سکول جاتا ہے یا مزدور اپنے رزق کی تلاش میں قریہ و قریہ۔اس سارے عمل میں جو سب سے بڑی رکاوٹ ہمارے درمیان آتی ہے وہ ہے عوام کی سیاسی تربیت،علم کی کمی اور اپنے آئینی حق کے حصول سے لاعلمی۔لہذا اگر آپ جاننا چاہتے ہیں تو لا علم نہ رہئے بلکہ لال بجھکڑوں سے بچنے کے طریقے سیکھتے ہوئے ان پر عمل پیرا ہو جائیں۔ان شااللہ ملک اور عوام کی تقدیر بدل جائے گی۔ (مرادعلی شاہدؔ، دوحہ قطر)