لاہور( پ ر ) تحریک انصا ف کے رہنما بلا ل اسلم بھٹی نے کہا ہے کہ نواز شریف بیرون ملک نہیں سیا ست سے باہر گئے ہیں ،پاکستان کی سیا ست سے آ ج نواز شریف ا ور مسلم لیگ کا کردار ہمیشہ کیلئے ختم ہو گیاہے ، وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اپنی مدت ضرور پوری کرے گی ۔انہو ں نے کہاکہ سابقہ حکومت کے ادوار میں عوامی مسائل حل کرنے کی طرف توجہ نہیں دی گئی جس کی وجہ سے پاکستان بھر میں مسائل خطرناک صورتحال اختیار کر چکے ۔ ہیں جو شہریوں کیلئے عذاب بن چکے ہیں جن کا خاتمہ حکومت یقینی بناکر دم لے گی۔