لاہور( پ ر)تحریک انصاف کے رہنما طارق سعادت نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عمران خان کی قیادت میں قوم کبھی مایوس نہیں ہوگی عمران خان کی قیادت میں کامیابیوں کا نیا سفر شروع ہونے والا ہے اور گزشتہ70برسوں کی ناکامیوں سے سبق حاصل کرتے ہوئے روائتی نظام میں تبدیلی لائیں گے اور آہنی عزم کے ساتھ آگے بڑھیں گے ۔انہوں نے کہا کہ عوام کے مسترد کردہ سیاستددان تحریک انصاف کے بارے میں بھی بدگمانیوں کا اظہار کر رہے ہیں اور 25جولائی کو عوامی اعتماد سے محروم ہونے والے اب ملک میں انتشار پھیلانے کی ناکام کوششوں میں مصروف ہیں ۔