فیصل آباد( سپیشل رپورٹر) شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ پھٹنے سے شہید ہونے والے چک جھمرہ کے رہائشی نائیک محمد عمران کی نماز جنازہ انکے آبائی گاوں رنگل ننگڑ میں گزشتہ روز ادا کردی گئی جس میں فوجی افسران، علاقہ مکین، دوستوں اور رشتہ داروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ شہید نائیک محمد عمران کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا قومی پرچم میں لپٹے شہید نائک محمد عمران نے سوگواران میں بیوہ، دو بیٹوں، ایک بیٹی کو چھوڑا۔ شہادت کے مرتبے پر فائز ہونے والے نائیک محمد عمران شہید کے والد کا کہنا تھا کہ جدائی کا غم اپنی جگہ مگر بیٹے کی شہادت پر فخر ہے ، شہادت کا رتبہ نصیب سے ملتا ہے آج بیٹے نے میرا سر فخر سے بلند کردیا ہے ۔