لاہور(سٹاف رپورٹر) تحریک منہاج القرآن لاہور اور پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی و صوبائی رہنما آج 16 جون کو شہدائے ماڈل ٹائون کی قبروں پر حاضری دینگے ،پھولوں کی چادریں چڑھائیں گے اور فاتحہ خوانی کریں گے ، رہنما شازیہ مرتضیٰ شہید، تنزیلہ امجد شہید، عاصم حسین شہید، غلام رسول شہید، صوفی محمد اقبال شہید، محمد عمر صدیق شہید کی قبروں پر جائیں گے اور صبح ساڑھے 10بجے منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں قائم یادگار شہداء پر اجتماعی دعائیہ تقریب منعقد کرینگے ۔