لاہور(نیوز رپورٹر) لاہور سے پردیسیو ں کی واپسی کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے ، جس کے باعث ٹرینوں میں مسافروں کا غیر معمولی رش بڑھ گیا ہے اسی طرح بس اڈوں پر بھی مسافروں کا رش دیکھنے میں آیا ہے ، ریلوے کی جانب سے عید ٹرین آپریشن بھی شروع ہو گیا ہے اور گزشتہ روز2عید سپیشل ٹرینیں چلائی گئی، اپنے گھروں میں عید منانے کے لئے ریلوے سٹیشنوں پر پردیسیوں کا رش رہا اور اس دوران مسافروں اور قلیوں کے درمیان زائد پیسے مانگے پر تکرار بھی ہوتی رہی، دوسری جانب ٹرانسپوٹروں نے بھی من مانیاں شروع کر دی ہیں، پاکستان ریلوے کی عید سپیشل ٹرینوں کے ساتھ مین لائنوں پر چلنے والی ٹرینوں میں مسافروں کی بکنگ کا عمل مکمل ہو چکا ہے ، ریلوے ریزرویشن دفاتروں میں ٹکٹوں کے حصول کے لئے مسافروں کی لائنیں لگ گئی ہیں۔زائد کرائے مونگنے پر جھگڑوں کی بھی اطلاعات ملیں۔