پیرس(سپورٹس ڈیسک) فرانسیسی سٹار کھلاڑی کائلین مباپے نے اپنی تمام تر ورلڈ کپ کی آمدنی فلاحی ادارے کوعطیہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ورلڈ کپ کے بہترین کھلاڑی مباپے کی آمدنی فلاحی ادارے پریمئرز ڈی کورڈی کو جائے گی جو معذور اور بیمار بچوں کے لیے کام کرتا ہے ۔اسپورٹس السٹریٹڈ کے مطابق نوجوان کھلاڑی کو عالمی کپ میں 265000پائونڈز کی آمدنی ہوئی جو بونس کے بعد 384000پائونڈز بنتی ہے جبکہ انہیں عالمی کپ میں ایک میچ کے 17000پائونڈز ملتے تھے