شیخوپورہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)چیئرمین ٹیوٹا رانا علی سلمان صدیق نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن انتشار، فساد اور لاقانونیت کی سیاست سے سے باز رہیں، اپنے مطالبات سامنے لائیں، جمہوری روایات کے مطابق مسائل کے حل کے لیے بات چیت کا رستہ اپنائیں اور ملکی مفاد کو ذاتی مفاد کی بھینٹ نہ چڑھائیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ٹی آئی آئی کے سابق ضلعی صدر کنور عمران سعید کی سربراہی میں میں آنے والے معززین علاقہ کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران ان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، رانا علی سلمان صدیق نے کہا کہ نام نہاد آزادی مارچ دراصل ذاتی مفاد اور خواہشات کے کھیل کا نام ہے مولانا فضل الرحمن نے ساری عمر کشمیر کمیٹی کے نام پر پر مزے لوٹے اورایک دھیلے کا کام نہیں ہے کیا۔