لاہور(نامہ نگار )علامہ اقبال ایئرپورٹ پر طیاروں کی کمی اور فنی خرابیوں کے باعث فلائٹ شیڈول متاثر ہو گیا گذشتہ روز پروازیں 14 پروازیں منسوخ اور11 تاخیرکاشتکار ہوئیں ۔ایئرپورٹ فلائٹ انکوائری کے مطابق جدہ جانے والی ایئر بلیو کی پرواز 470 ۔جدہ سے آنے والی ایئر بلیو کی پرواز 471 ۔مسقط جانے والی ایئر بلیو کی پرواز 450 ۔مسقط سے آنے والی ایئر بلیو کی پرواز 451 ۔ریاض جانے والی ائیر بلیو کی پرواز 474۔دمام جانے والی فلائی ناس ائیر لائن کی پرواز 884 ۔دمام سے آنے والی فلائی ناس ائیر لائن کی پرواز 883 ۔جدہ سے آنے والی پی آئی اے کی پرواز 748 ۔ٹوکیو سے آنے والی پی آئی اے کی پرواز 853 ۔کویت سے آنے والی شاہین ائیر لائن کی پرواز 442 ۔اسلام آباد سے آنے والی پی آئی اے کی پرواز 656 ۔اسلام آباد جانے والی پی آئی اے کی پرواز 657 ۔جدہ جانے والی فلائی ناس ائیر لائن کی پرواز 963 ۔جدہ سے آنے والی فلائی ناس ائیر لائن کی پرواز 962 ۔کویت جانے والی جے نائن ائیر لائن کی پرواز 651 منسوخ ہوئیں جبکہ جدہ جانے والی پی آئی اے کی پرواز 745 تریپن منٹ ۔دبئی جانے والی ائیر بلیو کی پرواز 410 پانچ گھنٹے چالیس منٹ ۔کراچی جانے والی پی آئی اے کی پرواز 304 آدھا گھنٹہ ۔دبئی سے آنے والی ائیر بلیو کی پرواز 411 سوا تین گھنٹے ۔کویت سے آنے والی جے نائن ائیر لائن کی پرواز 650 دو گھنٹے ۔کراچی سے آنے والی پی آئی اے کی پرواز312 ایک گھنٹہ سترہ منٹ ۔دبئی سے آنے والی ائیر بلیو کی پرواز 4113 چار گھنٹے بیس منٹ تاخیر سے پہنچی۔